Wednesday, May 1, 2024

کورونا کے باعث مزید 18 اموات، 861 افراد میں وائرس کی تشخیص

کورونا کے باعث مزید 18 اموات، 861 افراد میں وائرس کی تشخیص
March 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آرہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث 18 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ 861 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ گزشتہ روز کیسز مثبت آنے کی شرح 2.29 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق مجموعی طور پر سب سے زیادہ کیسز میں سندھ میں ریکارڈ کئے گئے جہاں اب تک پانچ لاکھ 68ہزار 277 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ پنجاب میں 5 لاکھ ایک ہزار 544، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ سولہ ہزار 176 اور بلوچستان میں 35 ہزار 345 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک ایک لاکھ 34 ہزار 404 افراد جبکہ آزاد کشمیر 42 ہزار 978 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں بھی 11 ہزار 499 افراد میں کورونا وائرس کی تشحیص ہوئی۔