Sunday, September 8, 2024

کورونا کے باعث دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی، شاہ محمود قریشی

کورونا کے باعث دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی، شاہ محمود قریشی
January 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کورونا کے باعث دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کووڈ 19 نے عالمی معیشت کو نقصان پہنچایا۔ کورونا کے باعث لاکھوں لوگ بے روز گار ہو گئے۔ عالمی برادری کو معیشت کو سہارا دینے کے لیے اقدامات کرنے چاہیئں۔

انہوں نے کہا وزارت خارجہ نے او آئی سی فورم کے ساتھ ملکر کرپشن کے خاتمے پر سمینار کرایا۔ سیمنار کا مقصد عوام کو بتانا ہے کہ کسطرح کرپشن اُمہ، ترقی پذیر ممالک کو کھوکھلا کر رہی ہے۔ کرپشن کی وجہ سے عوام کو معیاری خدمات نہیں دے پا رہے۔ کرپشن ملک میں گورننس کو متاثر کر رہی ہے۔

 وزیرخارجہ بولے سیمینار کا مقصد کرپشن کے خلاف جنگ کو اجاگر کرنا ہے۔ عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ سیمنار سے وزیر اعظم اور پی ٹی آئی حکومت کے انسداد کرپشن ایجنڈے کو فروغ حاصل ہو گا۔