Saturday, May 18, 2024

کورونا چیلنجز کے باوجود ملک میں کاروباری شرح بڑھی، وزیراعظم

کورونا چیلنجز کے باوجود ملک میں کاروباری شرح بڑھی، وزیراعظم
January 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کورونا چیلنجز کے باوجود ملک میں کاروباری شرح بڑھی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا نو ماہ میں رجسٹرڈ کاروباروں کے منافع میں 59 فیصد اضافہ ہوا۔

کاروباری منافع سے متعلق گراف شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ظاہر ہوتا ہے ملکی معیشت مضبوط اور ترقی ہو رہی ہے۔ امید ہے کاروبار اور آجر فوائد میں اپنی انفرادی قوت کو بھی شامل کریں گے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے 10 برسوں میں سب سے زیادہ منافع کمایا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ 258 ارب کے ساتھ منافع بخش رہی۔