Friday, April 26, 2024

کور ونا کا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا،7 جاں بحق، مزید 4 ہزار340 مثبت کیس رپورٹ

کور ونا کا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا،7 جاں بحق، مزید 4 ہزار340  مثبت کیس رپورٹ
January 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کور ونا کا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں وائرس سے مزید 7 مریض جاں بحق جبکہ 4 ہزار340 مثبت کیس سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں کیس مثبت آنے کی شرح 8.71 فیصد رہی۔ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 22.3 فیصد پر آگئی، شہر قائد میں گزشتہ 24گھنٹے میں 2356افراد وائرس کاشکار ہو گئے ہیں ۔ حیدرآباد میں شرح 10 فیصد ہوگئی۔

پنجاب میں مزید اومیکرون کے 49 کیسز رپورٹ ہوئے، تعداد 511 ہو گئی۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 13 فیصدتک پہنچ گئی ہے جس کے باعث لاہور میں ایک ہزا ر131 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیر قانون خیبر پختونخوا فضل شکور خان کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، ‏اسلام آباد کے 2 تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے تعلیمی ادارے سیل کرنے کا مراسلہ جاری کردیا گیا۔

کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 22.3فیصد پر آگئی ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں 443 نئے کیسز سامنے آئے، رپورٹ ہونے والے زیادہ تر کیسز اومی کرون کے ہیں۔ اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 10.75فیصد ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 10.75 رہی جبکہ 3 ہزار 843 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کُل 200 آکسیجن بیڈز اور 128 وینٹیلیٹر کی سہولت موجود ہیں۔ اسلام آباد میں دستیاب وینٹیلیٹر میں سے 16 فیصد وینٹیلیٹر پر مریض زیر علاج ہیں۔