Saturday, July 27, 2024

کور کمانڈر پشاور کا جنوبی وزیرستان کا دورہ، قبائلی عمائدین سے ملاقات

کور کمانڈر پشاور کا جنوبی وزیرستان کا دورہ، قبائلی عمائدین سے ملاقات
October 14, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات کا ضلع جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور جنرل حسن اظہر حیات کی قبائلی عمائدین سے ملاقات ہوئی، مقامی افراد، قبائلی عمائدین کے انسداد دہشتگردی کی جنگ میں کردار کو سراہا۔

کور کمانڈر پشاور کہتے ہیں علاقے سے دہشتگرد نیٹ ورک، بنیادی ڈھانچے کے خاتمے میں قبائلی عوام کا کلیدی کردار ہے۔