Friday, May 17, 2024

کور کمانڈر کے یونیفارم کی بے حرمتی کرنیوالے پی ٹی آئی کارکن کا شرمناک اعتراف جرم

کور کمانڈر کے یونیفارم کی بے حرمتی کرنیوالے پی ٹی آئی کارکن کا شرمناک اعتراف جرم
May 23, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - کور کمانڈر کے یونیفارم کی بے حرمتی کرنے والے پی ٹی آئی کارکن نے شرمناک اعتراف جرم کرلیا۔

شر پسند جان محمد کا تعلق ضلع مہمند سے ہے، احتجاج کی آڑ میں جان محمد نے کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا اور وردی کی تضحیک کی۔

شرپسند جان محمد نے بتایا وہ زمان پارک میں لگے کیمپس میں سے مہمند باجوڑ کیمپ کا حصہ تھا، کام عمران خان کو گرفتاری سے بچانا تھا۔ عمران خان نے گرفتاری کی صورت میں حکمت عملی کی منصوبہ بندی کی تھی۔