Wednesday, May 8, 2024

کوپ 27 اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک کیلئے ازالے کے فنڈز منظور

کوپ 27 اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک کیلئے ازالے کے فنڈز منظور
November 20, 2022 ویب ڈیسک

شرم الشیخ (92 نیوز) – اقوام متحدہ کے اجلاس کوپ 27 میں ایک تاریخی معاہدے کے تحت غریب اور ترقی پذیر ممالک کو ماحولیاتی نقصان کے بدلے معاوضہ دینے کے معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

مصر میں ماحولیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے اجلاس میں کوپ 27 معاہدے کو مذاکرات کے بعد منظور کر لیا گیا۔ ماحولیاتی نقصان کے ازالے کیلئے فنڈ قائم کر دیا گیا۔ ترقی یافتہ ممالک نے گزشتہ 30 برسوں سے اس بحث کو نظر انداز کیا۔ ان ممالک کو ڈر ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ان کا کردار منفی رہا، جس سے ان کو اس ضمن میں صدیوں تک معاوضہ ادا کرنا پڑے گا۔

کوپ 27 سب سے زیادہ دیر تک چلنے والے اجلاسوں میں سے ایک اجلاس ہے۔ اس اجلاس میں تقریباٌ 200 ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

پاکستان اور نائجیریا جیسے ممالک میں حالیہ سیلاب سے بہت نقصان ہوا ہے، کوپ 27 معاہدے کے بعد ان نقصانات کے ازالے میں مدد مل سکے گی۔

امریکی نمائندوں نے کہا کہ وہ ایسی تجاویز پر کام کر رہے ہیں جس سے ترقی پذیر ملکوں کے ماحولیاتی نقصان کا ازالہ ہوسکے گا۔

ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے کا کوپ 27 مسودہ یورپی یونین نے مسترد کردیا۔ ذرائع کے مطابق کوپ 27 معاہدے میں شرائط طے نہ ہوسکیں کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے کون سے ترقی یافتہ ممالک رقم اد کرینگے۔