احمد آباد (92 نیوز) - آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلوی بلے بازوں ٹریوس ہیڈ اور لبوشین کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
اتوار کو ورلڈکپ کا فائنل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
بھارتی اننگز
بھارتی ٹیم 50 اوورز میں 240 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ اوپنر شبھمن گل 4، کپتان روہیت شرما 47، شریاس ائیر 4، ویراٹ کوہلی 54، کے آر روہول 66، محمد شامی 6، رویندرا جدیجا 9، جسپریت بھمرہ ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کلدیپ یادیو 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جبکہ محمد سراج 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلوی باؤلنگ
آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹاک نے 3، پیٹ کمنز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، گلین میکسویل، جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زمپا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلوی اننگز
آسٹریلیا نے بھارت کا 241 رنز کا ہدف ٹریوس ہیڈ اور لبوشین کی بہترین بیٹنگ کی بدولت 43 اوورز میں حاصل کیا، اوپنر ٹریوس ہیڈ ایک اینڈ سے وکٹیں گرنے کے باوجود وکٹ پر جم کر کھڑے رہے اور جارحانہ اندارز میں بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 120 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 137 رنز کی میچ ووننگ اننگز کھیلی۔ لبوشین 58 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
بھارتی باؤلنگ
بھارت کی جانب سے جسپریت بھمرا نے 2 جبکہ محمد شامی اور محمد سراج نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہیڈ پلیئر آف دی میچ، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ
ورلڈکپ فائنل میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر ٹریوس ہیڈ پلیئر آف دی میچ جبکہ ویراٹ کوہلی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔