Tuesday, April 16, 2024

کوہلو میں آرمی چیف اور پاک فوج کے حق میں ریلی

کوہلو میں آرمی چیف اور پاک فوج کے حق میں ریلی
November 3, 2022 ویب ڈیسک

کوہلو (92 نیوز) - کوہلو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورپاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی، ریلی میں پاک افواج کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی ۔ ریلی بینک بوک سے برآمد ہوئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ٹریفک چوک پر مظاہرے کی شکل اختیار کرگئی۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فضاء پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سرحدوں کے محافظ، افواج پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے، وطن کے محافظوں کے لیے پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔