Saturday, May 11, 2024

کوہاٹ، تانڈہ ڈیم میں کشتی الٹ گئی، 10 طالبعلم جاں بحق

کوہاٹ، تانڈہ ڈیم میں کشتی الٹ گئی، 10 طالبعلم جاں بحق
January 29, 2023 ویب ڈیسک

کوہاٹ (92 نیوز) - کوہاٹ میں تانڈہ ڈیم کی سیر کیلئے جانے والے مدرسے کے طالبعلموں کی کشتی ڈیم میں الٹ گئی۔ حادثے میں 10 طالبعلم جاں بحق ہو گئے جبکہ 5 کو زندہ بچا لیا گیا۔

تانڈہ ڈیم کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کا المناک حادثہ پیش آیا، کشتی میں مدرسے کے 24 طالبعلم سوار تھے جن میں سے 10 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ڈوبنے والے 5 طالبعلموں کو زندہ نکال کر کے ڈی اے اسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے میں ڈوبنے والے دیگر طالبعلموں کی تلاش جاری ہے، آپریشن کے لئے پشاور سے بھی غوطہ خوروں کو تانڈہ ڈیم بلایا گیا ہے۔

تاندا ڈیم میں چلنے والی کشتیوں میں سفر کرنے والوں کے لئے لائف جیکٹس کی عدم فراہمی ناصرف لمحہ فکریہ ہے بلکہ شہریوں نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔