Sunday, May 19, 2024

کوہاٹ کے تاندہ ڈیم سے مزید 21 لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق طلبہ کی تعداد 51 ہوگئی

کوہاٹ کے تاندہ ڈیم سے مزید 21 لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق طلبہ کی تعداد 51 ہوگئی
January 31, 2023 ویب ڈیسک

کوہاٹ (92 نیوز) - کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والے مزید 21 لاشیں نکال لی گئیں۔ کشتی الٹنے کے حادثے میں جاں بحق طلبہ کی تعداد 51 ہوگئی۔

اتوار کے روز کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں کشتی الٹنے سے جھیل میں ڈوب جانے والے بچوں کی تلاش کے لئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔ آج آپریشن کے دوران جھیل میں ڈوبنے والے 21 طلبہ کی لاشیں نکال لی گئیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آج نکالی گئی لاشوں کے بعد کشتی الٹنے کے واقعہ میں جاں بحق افراد کی تعداد اکیاون ہوگئی۔

تاندہ ڈیم میں سرچ اور ریسکیو آپریشن میں ریسکیو کی کشتیاں اور ماہر غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران پانچ طلبہ کو ریسکیو کیا گیا ہے۔۔ لاپتہ بچوں کی تلاش کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔