Tuesday, April 30, 2024

کوہ پیما شہروز کاشف سکردو سے لاہور پہنچ گئے

کوہ پیما شہروز کاشف سکردو سے لاہور پہنچ گئے
July 9, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - کوہ پیما شہروز کاشف سکردو سے لاہور پہنچ گئے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر عزیز و اقارب نے استقبال کیا۔

شہروز کاشف کے والدین بھی سکردو سے ان کے ہمراہ پہنچے ہیں۔ شہروز کاشف نانگا پربت کی چوٹی سر کرکے واپس آئے ہیں۔ چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے سفر پر شہروز کاشف لاپتا ہو گئے تھے۔ شہروز کاشف کو آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے ریسکیو کیا تھا۔