Friday, April 26, 2024

گھاس کاٹنے‘ پتے سمیٹنے اور برف ہٹانے آ گیا گارڈن روبوٹ

گھاس کاٹنے‘ پتے سمیٹنے اور برف ہٹانے آ گیا گارڈن روبوٹ
October 23, 2016
لندن (ویب ڈیسک) گھر کے لان کی صفائی کا مسئلہ حل ہو گیا۔ اب یہ کام کرے گا ایک ننھا روبوٹ جس کے بنانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ پہلا مکمل طور پر خودمختار اور ہر موسم میں کام آنے والا گارڈن روبوٹ ہے۔ اس کا نام کوبی رکھا گیا ہے جو لان کی گھاس کاٹے گا اور پتے بھی سمیٹے گا۔ برف باری ہو تو لان سے برف بھی ہٹائے گا۔ جب اسے توانائی کی ضرورت پیش آئے گی توکوبی چارجنگ سٹیشن جا کر پہلے خود کو چارج کرے گا۔ اس میں جی پی ایس اور سنسر لگے ہیں جو اس روبوٹ کو پورے لان میں گھوم کر گھاس کاٹنے کے قابل بناتے ہیں۔ کوبی کو سمارٹ فون کے ذریعے بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ روبوٹ میں وائی فائی، بلیوٹوتھ اور موبائل ڈیٹا کنکشن موجود ہے۔ روبوٹ کی رفتار دو میل فی گھنٹہ ہے۔ روبوٹ میں موسم سے متعلق پیشگوئی کا نظام بھی موجود ہے۔ کوبی میں ایسی ڈیوائس بھی نصب ہے جب کوئی چور اسے ہاتھ لگائے تو وہ اپنے مالک کو سگنل دے سکتا ہے۔