Thursday, April 18, 2024

کمبوڈیا کے کیسینو ہوٹل میں آتشزدگی، 10 افراد جھلس کر ہلاک

کمبوڈیا کے کیسینو ہوٹل میں آتشزدگی، 10 افراد جھلس کر ہلاک
December 29, 2022 ویب ڈیسک

پوئی پٹ (92 نیوز) - کمبوڈیا کے سرحدی علاقے میں واقع کیسینو ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 10 افراد جھلس کر ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کمبوڈیا کے سرحدی علاقے پوئی پٹ میں واقع کیسینو ہوٹل میں آگ گزشتہ رات لگی۔ ڈائمنڈ سٹی گرینڈ ہوٹل اینڈ کیسینو میں لگنے والی آگ سے جھلس کر 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق آتشزدگی کے وقت کیسینو ہوٹل میں غیر ملکیوں سمیت 400 کے قریب افراد موجود تھے۔