Thursday, March 28, 2024

کمانڈ رائل نیوی اومان نے میری ٹائم سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا

کمانڈ رائل نیوی اومان نے میری ٹائم سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا
January 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اومان کی رائل نیوی کے کمانڈر ریئر ایڈمرل سیف ناصر محسن الرحبی نے پیر کو نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معزز مہمان کو پاک بحریہ کی ذمہ داریوں اور صلاحیتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اومان کی رائل نیوی کے کمانڈر ریئر ایڈمرل سیف ناصر محسن الرحبی نے میری ٹائم سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈ رائل نیوی اومان کا دورہ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔