Friday, March 29, 2024

کلرکہار میں ٹریفک حادثہ، 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

کلرکہار میں ٹریفک حادثہ، 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی
September 18, 2022 ویب ڈیسک

کلرکہار (92 نیوز) - کلرکہار کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثہ میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

کلرکہار کے قریب موٹروے پر ٹریلر کی بریک فیل ہو جانے سے خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے دوران دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، ٹریلر میں موجود ایک ہی خاندان کے افراد راولپنڈی سے گوجرہ جا رہے تھے۔