Thursday, April 18, 2024

کل شہیدوں اور غازیوں کے شہر جہلم آرہا ہوں، عمران خان کا عوام کو پیغام

کل شہیدوں اور غازیوں کے شہر جہلم آرہا ہوں، عمران خان کا عوام کو پیغام
May 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا جہلم جلسے کے حوالے سے عوام کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ منگل کو میں جہلم آ رہا ہوں، جہلم شہیدوں کا اور غازیوں کا شہر ہے۔ حقیقی آزادی مارچ کی تیاری کے لئے عوام کو تیار کر رہا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کو حقیقی آزادی دلوانے کے لئے سب مارچ میں شرکت کریں، جہلم کی عوام کو بتانا ہے کہ بیرونی سازش سے مسلط کی گئی حکومت ہمیں نامنظور ہے۔ امید کرتا ہوں کہ عوام اس جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے۔