Thursday, March 28, 2024

کل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 31 روپے فی لٹر اضافے کا امکان

کل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 31 روپے فی لٹر اضافے کا امکان
May 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک بھر میں کل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 31 سے 85 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ 

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر غور شروع کردیا۔ 16 مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 31 سے 85 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ورکنگ پیپر میں دو تجاویز حکومت کو ارسال کردیں۔ ذرائع کے مطابق ورکنگ پیپر میں سبسڈی مرحلہ وار یا مکمل ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پہلی تجویز کے مطابق پٹرول 31 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

دوسری تجویز میں پٹرول 45 روپے 14 پیسے اور ڈیزل 85 روپے 85 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ آج وزیراعظم شہبازشریف کرینگے۔