Thursday, December 7, 2023

کل رات پولیس بنی گالا پہنچی، نوجوانوں کی تعداد دیکھ کر واپس گئی، اسد عمر

کل رات پولیس بنی گالا پہنچی، نوجوانوں کی تعداد دیکھ کر واپس گئی، اسد عمر
May 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا ہے کل رات پولیس قیدیوں کی گاڑی کے ساتھ بنی گالا پہنچی۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد دیکھ کر واپس گئی۔

بنی گالہ میں  پی ٹی آئی  کے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عمران خان پرامن سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ عمران خان کو حراست میں لینے کی کوشش کی گئی تو پھر جو ہو گا اس کے ذمے دار حکومت خود ہو گی۔

عثمان ڈار نے کہا کہ عمران خان کے کھلاڑی کسی قیدی وین سے نہیں ڈرتے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہو گا۔

فرخ حبیب  کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کا اقتدار میں آنے کا واحد مقصد مال بنانا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماوں نے ایک بار پھر فوری انتخابات کا مطالبہ کیا۔