Saturday, April 20, 2024

کل کے بجٹ اجلاس ہونے کا انحصار مسلم لیگ ن کے رویے پر ہے، پرویز الہی

کل کے بجٹ اجلاس ہونے کا انحصار مسلم لیگ ن کے رویے پر ہے، پرویز الہی
June 12, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کل کے بجٹ اجلاس ہونے یا نہ ہونے کا انحصار مسلم لیگ ن کے رویے پر ہے۔

چودھری پرویز الہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کل کے اجلاس میں گڑبڑ ہو گی یا نہیں؟ سوالیہ نشان ہے۔ جن لوگوں نے بجٹ انتظام چلانا ہے اگر انہیں کو اٹھا لیں تو کیسے کام چلے گا۔ چودھری شجاعت حسین سے کوئی مسئلہ نہیں سب ٹھیک ہو جائے گا۔

 انہوں نے کہا حکومت والے اپنی اوقات میں رہیں اور اپنے گریبان میں جھانکیں ۔ حمزہ شہباز نہیں صوبہ پولیس چلا رہی ہے۔ پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے۔ حمزہ کا کہنا میں اپنی اسپیکرشپ بچانا چاہتا ہوں، اس حوالے سے خواجہ آصف کا فقرہ کافی ہے "کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے"