لاہور (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنماء کنول شوذب نے گزشتہ روز کے احتجاج کو مہنگائی کے خلاف طوفان قرار دے دیا۔
92 نیوز کے مارننگ شو " صبح سویرے پاکستان" میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل کا احتجاج تحریک انصاف کا نہیں مہنگائی کا طوفان تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے ہونا شروع ہوگئے ہیں، آئندہ ہفتے حرارت محسوس ہونا شروع ہوگی۔
کنول شوذب نے مزید کہا کہ آج پانچ سے چھ سال کے بچے سے بھی پوچھ لیں انہیں بھی ملکی حالات کا پتہ ہو گا۔ جب عوام مسائل پر نکلنا شروع ہو تو ہی جمہوریت آتی ہے۔ مزید بولیں کہ مریم اورنگزیب کا کام جھوٹ بولنا اور پراپیگنڈہ کرنا ہے۔