Tuesday, April 23, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس کی 15 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منانے کی اپیل

کل جماعتی حریت کانفرنس کی 15 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منانے کی اپیل
August 13, 2022 ویب ڈیسک

سری نگر (92 نیوز) - کل جماعتی حریت کانفرنس نے 15 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منانے کی اپیل کر دی۔

حریت رہنما کے مطابق یوم سیاہ منا کر کشمیریوں کا احتجاج عالمی برادری کے سامنے لایا جائے۔ بھارت نے کشمیریوں کے خودارادیت کا جائز حق مسلسل دبا رکھا ہے۔ غیر قانونی بھارتی قبضے کیخلاف 15 اگست کو مکمل ہڑتال اور سول کرفیو ہو گا۔ دنیا بھر کے کشمیری 15 اگست کو احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ مقبوضہ وادی کشمیر میں یوم آزادی منانے کا بھارت کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں۔ عالمی برادری کشمیریوں کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دلا کر اپنا وعدہ پورا کرے۔