Saturday, May 18, 2024

کل دونوں خاندانوں نے ملکر لوٹنے کا وعدہ کیا، شہباز گل

کل دونوں خاندانوں نے ملکر لوٹنے کا وعدہ کیا، شہباز گل
February 6, 2022 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کل دونوں خاندانوں نے ملکر لوٹنے کا وعدہ کیا۔

شہباز گل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا شہباز شریف، آصف زرداری، مریم نواز، بلاول بھٹو ایک ہی فریم میں نظر آئے۔ خواجہ سعد رفیق کو فریم سے نکال دیا گیا۔ یہ پرائیوٹ لمٹیڈ پارٹیاں ہیں۔ مریم نواز نعرہ لگایا کرتی تھیں ،عمران زرداری بھائی بھائی۔ آپ دونوں خاندانوں کو ایک عمران خان سے خطرہ ہے۔ تمام چور عمران خان کے خلاف اکٹھے ہو گئے ہیں۔

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا سندھ میں پاپڑ والے کےاکاؤنٹ سے کروڑوں روپے نکلتے ہیں۔ بچے بچے کو معلوم ہے کہ کرپٹ کون ہے۔ زرداری اور شریف خاندان غریب لوگوں کو بھی امیر ہونے کا طریقہ بتائیں۔ زرداری شریفوں کی طرح غریبوں کی مدد نہیں کر سکتے۔