Thursday, April 25, 2024

لاہور: قیادت کی رہائی کے باوجود کسانوں کا مال روڈ پر دھرنا جاری

لاہور: قیادت کی رہائی کے باوجود کسانوں کا مال روڈ پر دھرنا جاری
September 28, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں قیادت کی رہائی کے باوجود کسانوں کامال روڈ پر دھرنا جاری ہے مظاہرین کہتے ہیں کہ سینکڑوں کارکنوں کو رہا نہیں کیا گیا حکومت برسوں سے وعدے کر رہی ہے مگر آج  تک انھیں کوئی ریلیف  نہیں دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد  رات گئے پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر، صوبائی صدر چودھری رضوان اقبال اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسین کو رہا کر دیا گیا جو مال روڈ پہنچ گئے  جن کا کہنا تھا کہ کسان بھارتی جارحیت کیخلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنا چاہتے تھے مگر انھیں گرفتار کر لیا گیا۔ مختلف شہروں سے آئے مظاہرین نے فیصل چوک میں رات گزاری اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ  حکومت نے ہمیشہ ان کے ساتھ وعدے  کیئے مگر اجناس کی امدادی قیمت مقرر ہوئی اور نہ بجلی پر سبسڈی دی گئی۔