Thursday, April 25, 2024

پیرس : ڈاکو معروف ماڈل کم کارڈیشیئن سے مہنگے ترین زیورات لوٹ کر فرار

پیرس : ڈاکو معروف ماڈل کم کارڈیشیئن سے مہنگے ترین زیورات لوٹ کر فرار
October 3, 2016
پیرس (ویب ڈیسک) پیرس میں امریکی ٹی وی سٹار اور معروف ماڈل کم کارڈیشیئن کو پانچ نامعلوم مسلح افراد نے بندوق کے زور پر لوٹ لیا تاہم کم کارڈیشیئن کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ پولیس کا کہنا ہے چوری ہونے والے زیورات کی قیمت دس ملین ڈالر ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کارڈیشیئن کے ساتھ ہونے والا واقعہ ڈکیتی کی واردات تھی تاہم اس میں کم کارڈیشیئن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ماڈل کے ترجمان کا کہنا ہے کم کارڈیشیئن کو پیرس کے ایک ہوٹل میں ان کے کمرے میں بندوق کے زور پر لوٹ لیا گیا جس میں چور لاکھوں مالیت کے زیورات لے اڑے۔ پولیس کا کہنا ہے زیورات کی مالیت دس ملین ڈالر ہے۔ ماڈل کم کارڈیشیئن پیرس فیشن ویک میں شرکت کے لیے آئیں تھیں۔