Tuesday, May 7, 2024

لاہور: بچوں کے فیشن شو نے سماں باندھ دیا

لاہور: بچوں کے فیشن شو نے سماں باندھ دیا
November 12, 2016
لاہور (92نیوز) بڑے بڑے سپر ماڈلز کو ریمپ پر کیٹ واک کرتے تو آپ نے دیکھا اور سنا ہو گالیکن لاہور میں ہوئے فیشن شو میں جب ننھے منے ماڈلز نے انٹری ماری تو پھر کسی نے آنکھ نہ جھپکی۔ تفصیلات کے مطابق موسم بدلا ہے تو بچوں کے پہناوے بھی بدل گئے۔ سردی کے دلکش ملبوسات زیب تن کئے بچے ریمپ پر کیا جچ رہے تھے‘ بیان سے باہر ہے۔ فلمسٹار نور نے اپنی چار سالہ بیٹی فاطمہ کے ساتھ انٹری ماری اور بچوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔ ننھے منے ماڈلز نے دیسی ملبوسات پہنے اور بدیسی لک بھی دی۔ ہر اک کا انداز ہی الگ تھا۔