Friday, April 19, 2024

تھری ڈی پرنٹنگ سے گردوں کی بافتوں کی تیاری

تھری ڈی پرنٹنگ سے گردوں کی بافتوں کی تیاری
October 22, 2016
لاہور(ویب ڈیسک) امریکی سائنسدانوں نے تھری ڈٰی بائیو پرنٹنگ کی مدد سے گردے کی بافتیں تیار کر لی ہیں جو تجربہ گاہ میں اسی طرح کام کررہی ہیں جیسے قدرتی گردے کی نالیاں کرتی ہیں ۔ یعنی یہ بڑی کامیابی سے خون صاف کرتی ہیں ۔ تھری ڈی بائیو پرنٹنگ وہ ٹیکنالوجی ہے جس میں تھری ڈی پرنٹنگ کیلئے خاص طرح کی روشنائی استعمال کی جاتی ہے جبکہ اس حیاتی روشنائی میں مختلف اقسام کے زندہ خلیات ہیں ۔