Saturday, April 20, 2024

سندھ میں چھتیں گرنے کے تازہ واقعات، 31 افراد جاں بحق

سندھ میں چھتیں گرنے کے تازہ واقعات، 31 افراد جاں بحق
August 22, 2022 ویب ڈیسک

خیرپور/شکارپور (92 نیوز) – سندھ میں چھتیں گرنے کے تازہ واقعات میں 31 افراد جاں بحق ہوگئے۔

خیرپور میں مسجد کی چھت گرنے سے 15 اموات افراد چل بسے، خواتین اور بچوں سمیت 40 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق سیلاب متاثرین نے اپنے گھر تباہ ہوجانے پر مسجد میں پناہ لے رکھی تھی۔

شکارپور میں مکان کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سکھر کے علاقے گندھرا میں بھی چھت گرنے سے 4 بچے دم توڑ گئے۔

قمبر میں مسلسل بارشوں سے مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 2 بیٹیوں کی زندگی کا خاتمہ ہوگیا۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو نکالا۔