خیبرپختونخوا ضمنی بلدیاتی انتخابات، زیادہ نشستوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب
پشاور (92 نیوز) - خیبرپختونخوا کے اکیس اضلاع میں خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پینسٹھ ولیج اور نیبرہڈ کونسلوں کی کئی خالی نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔
مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر گنتی کے بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت اور دیگر علاقے شامل ہیں۔
پشاور کی تمام 6 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے، 3 نشستوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوئے۔ ایک نشست پراے این پی کے حمایت یافتہ امیدوار جیت گئے، جے یو آئی اور آزاد امیدوار نے ایک ،ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔
پی ٹی آئی، پی ٹی آئی پی، پیپلزپارٹی، جے یو آئی، جماعت اسلامی اور آزاد امیدواروں نے کامیابی سمیٹی۔