Wednesday, September 28, 2022

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 32 ہزار 839 امیدواروں نے کا غذات جمع کرائے

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 32 ہزار 839 امیدواروں نے کا غذات جمع کرائے
February 20, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کیلئے 32 ہزار 839 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات دوسرے مرحلہ کے امیدواروں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ کے پی کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں 32 ہزار 839 امیدواروں نے کاغذات نامزگی جمع کرائے۔ 18 اضلاع کی 65 تحصیلوں کی مئیر اور چیرمین کی نشستوں پر 873 امیدوار سامنے آئے۔ جنرل نشستوں پر 15 ہزار 336 خواتین کی نشستوں پر 3488 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔ جانچ  پڑتال کا عمل کل سے شروع ہو گا۔

قبل ازیں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے التوا کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں تھیں ۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا تھا ۔فیصلے میں کہا گیا تھا کہ کے پی کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کو ہی ہو گا۔

دس درخواست گزاروں نے سخت موسمی حالات کو جواز بنا کر بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کی استدعا کی تھی۔ ایڈوکیٹ جنرل کے پی نے صوبائی حکومت کی نمائندگی کی۔