پشاور (92 نیوز) - خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا، 15 رکنی کابینہ سے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے حلف لیا۔
کابینہ میں زیادہ تر سیاسی نام شامل کیے گئے ہیں جن میں عبدالحلیم قصوریہ، سید مسعود شاہ، حامد شاہ، ساول نذیر ایڈوکیٹ شامل ہیں۔
فضل الہٰی، بخت نواز، شفیع اللہ خان، حاجی غفران، خوشدل خان، عدنان جلیل تاج آفریدی، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر، منظورآفریدی اور محمد علی شاہ کو بھی نگران کابینہ میں شامل کیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنماء شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کابینہ میں اپوزیشن کے نامزد لوگوں کی شمولیت افسوسناک ہے۔