Wednesday, May 1, 2024

خیبرپختونخوا کے علماء نے دہشت گرد کارروائیوں کو مسترد کردیا

خیبرپختونخوا کے علماء نے دہشت گرد کارروائیوں کو مسترد کردیا
January 9, 2023 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - خیبرپختونخوا کے علماء نے دہشت گرد کارروائیوں کو مسترد کردیا۔

فتویٰ جاری کرتے ہوئے علماء نے کہا کہ ہر کسی کو جہاد کے اعلان کا حق نہیں، جہاد کا اعلان صرف اسلامی ریاست کا سربراہ کرسکتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اسلامی ریاست کا دفاع کرنے والوں کے خلاف اعلان جنگ کرنا شرعا ناجائز ہے، پاکستان کے دستور اور قانون سے بغاوت کرنے والا سزا کا مستحق ہوگا۔