Saturday, May 4, 2024

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری
April 1, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری ہے۔

تحصیل چیئرمین کی سولہ نشستوں کا غیر حتمی، غیر سرکاری نتیجہ آ گیا۔ پانچ نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب جبکہ چار نشستیں آزاد امیدواروں کو حاصل ہوئی ہیں۔ جے یو آئی کو تین ملیں۔

ن لیگ، جماعت اسلامی اور اے این پی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئی۔ مجموعی طور پر تحصیل و سٹی چیئرمین کی پینسٹھ نشستوں میں سےبتیس پر تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے۔