Friday, April 26, 2024

خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری
February 13, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔

صوبے میں 331 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ اور 97 میں ری پولنگ ہو رہی ہے۔ انتخابات کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ حساس پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے۔

ڈی آئی خان سٹی میئر کیلئے فیصل کریم کنڈی میدان میں ہیں۔ علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین بھی انتخابی امیدوار ہیں۔  

کرک 28، کوہاٹ 24، خیبر 14 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابات ہو رے ہیں۔ لکی مروت کے 17 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ پشاور 3، باجوڑ 6 ، نوشہرہ اور مہمند کے 2، 2 پولنگ اسٹیشنز پر انتخاب ہو گا۔ مردان اور چارسدہ میں بھی ری پولنگ ہو رہی ہے۔