Thursday, April 25, 2024

خیبرپختونخوا حکومت کا اداروں کے خلاف بیانات پر پی ڈی ایم کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا اداروں کے خلاف بیانات پر پی ڈی ایم کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ
August 23, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - خیبرپختونخوا حکومت نے اداروں کے خلاف بیانات پر پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف ریاستی اداروں کے خلاف بیانات پر مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں شروع ہوئیں تو خیبرپختونخوا حکومت نے بھی پی ڈی ایم رہنمائوں کی جانب سے ماضی میں دیئے گئے ریاستی اداروں کے خلاف بیانات پر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

فیصلے کے تحت پشاور کے تھانہ شرقی میں وزیراعظم شہبازشریف، سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم صفدر، مولانا فضل الرحمان اور وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ سمیت دیگر رہنمائوں کے خلاف مقدمہ اندراج کے لئے درخواست تھانہ شرقی میں جمع کرا دی ہے۔ درخواست نور شیر ایڈوکیٹ نے تھانہ شرقی میں جمع کرائی۔

بیرسٹرمحمد علی سیف کے مطابق مقدمات ماضی میں فوج، عدلیہ اور دیگر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز بیانات کی بناء پر ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور پی ڈی ایم رہنمائوں کے خلاف مقدمات پاکستان پینل کوڈ کی سیکشنز 108A 153A اور 505 کے تحت درج کرائیں گے۔