Friday, May 3, 2024

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی 25 نشستیں جیت کرسرفہرست

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی 25 نشستیں جیت کرسرفہرست
April 1, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع کی 65 تحصیلوں میں سے 58 کے مکمل نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 25 نشستیں جیت کرسرفہرست ہے۔ جے یو آئی 8 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ 8 آزاد امیدوار بھی فتح یاب ہو گئے۔؎

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 65 تحصیلوں میں اب تک حکمران جماعت پی ٹی آئی 25 نشستیں جیت کر پہلے جبکہ جے یو آئی 8 نشستیں جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔ 8 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہو گئے۔ مسلم لیگ (ن) 6، اے این پی 2 اور جماعت اسلامی ایک نشست پر کامیاب ہوئی۔

سوات میں پی ٹی آئی نے سات میں سے چھ تحصیلیں جیت کر کلین سویپ کر لیا۔ وزیراعلٰی محمود خان کے بھائی عبداللہ خان مٹہ تحصیل سے جیت گئے۔ شانگلہ میں مسلم لیگ نواز کے صوبائی صدر امیر مقام کے بیٹے نیاز احمد پی ٹی آئی سے شکست کھا گئے۔

قومی وطن پارٹی، مجلس وحدت المسلمین بھی ایک ایک نشست جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔ صوبے کے دوسرے بڑے مقابلے کے نتائج کا تاحال انتظار ہے جہاں سابق وزیراعلٰی سردارمہتاب احمد خان کے صاحبزادے شمعون یار خان کا پی ٹی آئی کے امیدوار سردار شجاع نبی سے تھا۔