Wednesday, April 24, 2024

خیبرپختونخوا، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں زلزلہ، عوام میں خوف وہراس

خیبرپختونخوا، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں زلزلہ، عوام میں خوف وہراس
January 14, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ 

خیبرپختونخوا کے علاقوں سوات، دیر، مالاکنڈ اور چترال، اپر دیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ بونیر، مردان، چارسدہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ 100 کلومیٹر زیر زمین آیا۔

اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلوں سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔