اسلام آباد (92 نیوز) - الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے حکومت سے بیس ارب روپے مانگ لئے، چودہ ارب روپے اضافی مانگے گئے۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزارت خزانہ کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ لکھا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں انتخابات کیلئے 25 ارب درکار ہوں گے۔ قومی اسمبلی کی 93 خالی نشستوں پر بھی ساٹھ روز میں ضمنی انتخابات کرانے ہیں۔ قبل ازوقت انتخابات سے خرچ 61 ارب 85 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔