Sunday, September 8, 2024

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن دشمنوں کے بزدلانہ وار، تین اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن دشمنوں کے بزدلانہ وار، تین اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی
January 19, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن دشمنوں کے بزدلانہ وار میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں پولیس موبائل وین پر دستی بم سے حملہ ہوا جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت  3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمی سب انسپکٹر کے مطابق وہ معمول کے گشت پر تھے کہ انہیں دستی بم کا نشانہ بنایا گیا۔

زخمی پولیس اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ ابابیل فورس، ایلیٹ فورس اور پولیس اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر سرچ آپریشن کیا۔

ایک اور واقعے میں پشاور  ہی کے علاقے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔