خیبر، پولیس لائن میں دستی بم پھٹنے سے 2 اہلکار شہید، 2 زخمی

خیبر (92 نیوز) - ضلع خیبر میں پولیس لائن میں دستی بم پھٹنے سے 2 اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق واقعہ دہشتگردوں کا حملہ نہیں، چیک پوسٹ میں غلطی سے دستی بم پھٹا، زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔