Saturday, May 11, 2024

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج سے شروع

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج سے شروع
February 21, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج سے شروع ہوگئی۔

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج سے 23 فروری تک ہو گی۔ امیدواروں کے ساتھ تجویز اور تائید کنندگان بھی اسکروٹنی میں شامل ہو سکیں گے۔

اقلیتوں کی سینکڑوں نشستوں کے لئے کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔ کئی اضلاع میں خواتین امیدواروں کی تعداد انتہائی کم ہے۔ لوئر کوہستان میں درجنوں نشستوں پر صرف ایک خاتون امیدوار میدان میں ہے۔