Saturday, July 27, 2024

خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کے 20 ارکان سے استعفے لے لیے گئے

خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کے 20 ارکان سے استعفے لے لیے گئے
August 10, 2023 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - خیبر پختونخوا(کے پی کے) کی نگران کابینہ کے 20 ارکان سے استعفے لے لئے گئے۔ 

نگراں وزیر اعلیٰ نے سیاسی وابستگیاں رکھنے والے وزیروں سے استعفے طلب کئے تھے، وزراء کے ساتھ مشیروں اور معاو نین خصوصی سے بھی استعفے لئے گئے۔ استعفے لینے کے حوالے سے فیصلہ ایک اجلاس میں کیا گیا۔

استعفے دینے والوں میں عبدالحلیم قصوریہ، مسعود شاہ، حاجی غفران، ظفر محمود شامل ہیں، ارشاد قیصر، محمد علی شاہ، ہدایت اللہ نے بھی استعفی دے دیا۔

سلمیٰ بیگم، مہر الہٰی، تاج محمد، ریاض انور، ہارون شاہ نے بھی استعفے دے دیئے، فضل الہی، بخت نواز، حامد شاہ، حمایت اللہ اور شیراز اکرم نے بھی استعفیٰ دے دیا۔