Friday, April 26, 2024

خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں تھانے پر حملہ، 4 اہلکار شہید، 4 زخمی

خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں تھانے پر حملہ، 4 اہلکار شہید، 4 زخمی
December 18, 2022 ویب ڈیسک

لکی مروت (92 نیوز) – خیبرپختونخوا کے شہر لکی مروت میں تھانہ برگی پر دہشت گردوں کے حملہ میں چار پولیس اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ 

دہشت گردوں نے ایک بار پھر لکی مروت میں پولیس کو نشانہ بنا لیا، تھانہ برگی پر فائرنگ کی گئی اور ہینڈ گرینڈ پھینکے گئے۔ پولیس کے مطابق تھانے پر راکٹ بھی فائر کئے گئے، اس حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔

شہید ہونے والوں میں محرر ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم، کانسٹیبل عمران، ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل خیرالرحمن اور کانسٹیبل سبز علی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں پولیس اہلکاروں میں پی اے ایس آئی گل خان، کانسٹیبل بلقیاز، کانسٹیبل امیر نواز اور کانسٹیبل فرمان اللہ شامل ہیں۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

بعدازاں پولیس نفری وہاں پہنچی، شہدا کی باڈیزاور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، لکی مروت میں یہ تیسرا حملہ ہے۔

پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، گزشتہ ماہ بھی چھ پولیس اہلکاروں کو تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں شہید کیا گیا تھا۔