Friday, May 3, 2024

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی کو برتری، غیرسرکاری غیرحتمی نتائج

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی کو برتری، غیرسرکاری غیرحتمی نتائج
April 1, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسر مرحلے میں پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل ہو گئی۔

خیبرپختونخوا کے اٹھارہ اضلاع کی 65 تحصیل کونسلز کے میئر اور چیئرمین کے انتخابات کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 64 تحصیل کونسلز کے سربراہوں کے غیر سرکاری انتخابی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی صوبے کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی۔ اب تک کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کو 32 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔

پی ٹی آئی کو ضلع سوات کی سات تحصیل کونسلز میں سے 6 پر برتری حاصل ہے۔ وزیراعلٰی محمودخان کے بھائی عبداللہ خان کو بھی آخری اطلاعات تک برتری حاصل ہے۔ 12 آزاد امیدواروں کو اب تک برتری حاصل ہے ، جے یو آئی کو 7 نشستوں پر سبقت حاصل ہے ، جماعت اسلامی 5 نشستوں پر جیت کے قریب ہے۔

مسلم لیگ (ن) کو 4، پیپلزپارٹی 1، اے این پی ، راہ حق پارٹی، تحریک اصلاحات پاکستان اور ایم ڈبلیو ایم کو ایک ایک نشست پر برتری حاصل ہے۔