Monday, May 6, 2024

اپوزیشن لیڈرنے  گڈانی حادثے کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اپوزیشن لیڈرنے  گڈانی حادثے کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
November 11, 2016
اسلام آباد(92نیوز)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ  کا وزیراعظم نوازشریف کو خط ۔ گڈانی حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا کہتے ہیں کہ حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ تفصیلات کےمطابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ  نے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ  گڈانی حادثے کی  مکمل تحقیقات کی جائے اور حادثے کے ذمہ دارارن کے خلاف سخت کارروائی کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے. خط کے متن  میں کہا گیا ہے کہ گڈانی حادثے میں 26 مزدور جاں بحق اور متعدد شدید زخمی ہوئے. یہ اپنی نوعیت کا بہت بڑا سانحہ ہے اس کی مفصل تحقیقات ہونی چاہیے. حکومت حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لیے ریلوے حادثے کے برابر معاوضے کا اعلان کرے. امید ہے کہ  حکومت اس پر ہمدردانہ غور کر کے معاوضے کا اعلان کرے گی