Thursday, March 28, 2024

بھارتی دھمکیوں کے حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے : خورشید شاہ

بھارتی دھمکیوں کے حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے : خورشید شاہ
September 27, 2016
لاہور(92نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں اور حکومت کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائےحکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان پر لاٹھی نہ اٹھائے۔ تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ملکی حالات کو ٹھیک رکھنے کی چابی صرف حکمرانوں کے ہاتھ میں ہے ہم حالات کو ٹھیک رکھنا چاہتے ہیں مگر حکمران سیاست میں تناﺅ لانا چاہتے ہیں خورشید شاہ نے کہا کہ حکمران جماعت پاناما لیگ بن چکی ہے کرپشن کے خلاف بل سینیٹ میں لے آئے ہیں ، قوم کو پتہ چل جائے گا، کہ کون کرپشن کی تحقیقات چاہتا ہے اور کون کرپشن کو چھپانا چاہتا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے بھارت کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں پر مودی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی ٹھیک کرنا چایئے تاکہ کشمیریوں کا مقدمہ صحیح طریقے سے لڑا جا سکے۔