Tuesday, April 23, 2024

خبر باہر کیسے آئی ؟ چودھری نثار پہلے گھر کو ٹھیک کریں : اپوزیشن لیڈر

خبر باہر کیسے آئی ؟ چودھری نثار پہلے گھر کو ٹھیک کریں : اپوزیشن لیڈر
October 14, 2016
سکھر (92نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی ملک میں بادشاہت والی بات غلط نہیں ہے۔ میڈیا پر قدغن لگا کر حکومت اپنی ناکامی چھپا نا چاہتی ہے۔ چودھری نثار صحافی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے قبل اپنے گھر کو دیکھیں کہ اتنے بڑے اجلاس کی کس نے بات لیک کی۔ چودھری نثار پہلے اپنا گھر ٹھیک کریں۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میں بے روزگار نوجوانوں میں پولیس میں ملازمت کے آفر لیٹر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان با ﺅ نسر مجھے لگاتے ہیں مگر آﺅٹ خود ہوجا تے ہیں۔ چودھری نثار کو پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا چاہئے‘ اندر جو لوگ بیٹھے ہیں ان ہی سے بات باہر گئی ہو گی۔ بات تو غلط نہیں تھی اور اسکی تردید بھی نہیں ہوئی ہے۔ یہ کہا جاتا ہے کس نے یہ رپورٹ کی ہے۔ اتنی بڑی میٹنگ سے بات باہر آنے پر میڈیا پر قدغن لگا کر حکومت اپنی ناکامی چھپا رہی ہے۔ اسی کو بادشاہت کہتے ہیں۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ کراچی میں سندھ حکومت نے ہتھیار تو برآمد کرلیے مگر اب یہ وفا قی حکومت کا کام ہے کہ وہ یہ دیکھے کہ یہ ہتھیار کراچی میں کہاں سے آئے۔ کہیں یہ وہی ہتھیار تو نہیں جوچوری شدہ کنٹینروں میں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت جب بھی آتی ہے وہ عدلیہ کو ٹف ٹائم دیتی ہے۔ پہلے بھی ایسا ہوا تھا اور اب بھی وہی ہورہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے جو ریمارکس دیے ہیں اس پر انہوں نے آبزرویشن بھی کی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپا رٹی پنجاب میں آرہی ہے۔ ملک میں کوٹا سسٹم ضیاءالحق کی پیداوار ہے۔ تقریب میں سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید نا صر حسین شاہ، رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ، رکن سندھ اسمبلی سید اویس قادر شا ہ نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں گیا رہ فی میل اور دو سو چھیا نوے میل امیدواروں کے درمیان سندھ پولیس میں بھرتی کے آرڈر تقسیم کیے گئے۔