Friday, April 26, 2024

عمران سے اپیل کرتا ہوں مشترکہ اجلاس میں آئیں : خورشیدشاہ

عمران سے اپیل کرتا ہوں مشترکہ اجلاس میں آئیں : خورشیدشاہ
October 5, 2016
اسلام آباد (92نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران سے اپیل کرتا ہوں کہ مشترکہ اجلاس میں آئیں۔ یہ نواز شریف کا نہیں کشمیر کا مسئلہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ سمجھ سے بالاتر ہے۔ عمران خان سے اپیل کرتا ہوں کہ بائیکاٹ کی بجائے مشترکہ اجلاس میں آئیں۔ مشترکہ اجلاس کا مطالبہ مل کر کیا تھا۔ مسئلہ کشمیر مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی یا تحریک انصاف کا ذاتی مسئلہ نہیں۔ تحریک انصاف کے نہ آنے سے سرحدپار کوئی اچھا پیغام نہیں جائے گا۔