Saturday, May 4, 2024

خطرے کی گھنٹی، نیٹو ممالک کل سے روسی سرحد کے قریب بڑی مشقیں شروع کرینگے

خطرے کی گھنٹی، نیٹو ممالک کل سے روسی سرحد کے قریب بڑی مشقیں شروع کرینگے
March 13, 2022 ویب ڈیسک

برسلز (92 نیوز) - نیٹو نے روس کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، کل سے روس کی سرحد کے قریب بڑی مشقیں شروع ہوں گی۔

ناروے میں ہونے والی مشقوں کو کولڈ رسپانس 2022 کا نام دیا گیا، 27 نیٹو ممالک کے 30 ہزارفوجی مشقوں میں شریک ہوں گے۔

مشقوں میں 200 طیارے اور 50 بحری جہاز بھی حصہ لیں گے۔ حکام کے مطابق فوجی مشقیں اتحادیوں کی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔