Monday, September 16, 2024

خطرے کی گھنٹی، پی ایس او کا گردشی قرضہ سات سو چالیس ارب روپے سے تجاوز

خطرے کی گھنٹی، پی ایس او کا گردشی قرضہ سات سو چالیس ارب روپے سے تجاوز
August 31, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی (پی ایس او) نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، کمپنی کا گردشی قرضہ سات سو چالیس ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔

ریفائنریز کو ایک سو نوے ارب پچپن کروڑ روپے کی ادائیگی لازم ہوچکی، ادائیگی نہ کرنے پر ڈیفالٹ قرار دیئے جانے کا خطرہ منڈلانے لگا۔

ذرائع کے مطابق ڈیفالٹ عمل میں آیا تو امپورٹ ایل سی پر پابندی لگ جائے گی، لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ سے نکلنے تک پاکستان کو آئل امپورٹ بند ہوجائے گی۔